زبردست خبر نے شہریوں کے دل جیت لیے ،جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

اسلام آبا(قدرت روزنامہ) ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، گیس فراہمی 685 سے بڑھا کر 750 ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی کم فراہمی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے .

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی کی جانب سے سوئی نادرن کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی جاچکی ہیں، گیس فراہمی 685 سے بڑھا کر 750 ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی ہے . انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کی جارہی ہے، ایل این جی ٹرمینل کی بحالی کے بعد سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہے . پن بجلی کی کمی کے باوجود متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے . ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے، بجلی کی پیداوار کے حوالے سے متبادل منصوبے بھی تیار ہیں . . .

متعلقہ خبریں