’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ مہر بانو نے منگنی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ مہر بانو نے منگنی کرلی . یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ 2022 گزشتہ سال کی طرح شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سال ہوگا .

یہاں تک کہ 2022 کے پہلے دو ماہ میں کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے شادی کی خوشخبری سنائی .


انہی شوبز شخصیات میں اداکارہ مہر بانو بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ روز مشہور پروڈیوسر شاہ رخ کاظم علی کے ساتھ منگنی کرکے اُنہیں اپنے مستقبل کی شریک حیات کے طور پر چُنا ہے .
مہر بانو کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے منگیتر پینٹ سوٹ میں نظر آئے .


وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگنی کی تقریب کا انعقاد دن کی روشنی میں کیا گیا جبکہ تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ تقریب صرف اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی کیونکہ اس موقع پر صرف اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کو دیکھا گیا تھا .


واضح رہے کہ مہر بانو نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل ’داغ‘ سے کیا اور اس کے بعد سال 2018 میں انہوں نے پاکستانی فلم ’موٹر سائیکل‘ میں بھی شاندار پرفارمنس دکھا کر لوگوں کے دل جیتے . سال 2019 میں مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکارہ عائزہ خان کی دوست کا کردار ادا کرکے اپنا نام روشن کیا .

. .

متعلقہ خبریں