سوشل میڈیا سے دور رہنے پر ماں نے بیٹے کو 1800 ڈالر کا انعام دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چھ سال تک سوشل میڈیا سے دور رہنے پر ماں نے اپنے 18 سالہ بیٹے کو 1800 ڈالر کا انعام دے دیا۔
“ناقابل یقین” اور “حیرت انگیز”، یہ وہ الفاظ ہیں جو لوگ ایک ماں اور اس کے بیٹے کی کہانی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کرتے ہوئے استعمال کر رہے ہیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماں نے اپنے بیٹے کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر اُسے 1800 ڈالر کی نقد رقم بطور انعام دی کیونکہ وہ لڑکا گزشتہ 6 برس تک سوشل میڈیا سے دور رہا۔

خاتون نے اس واقعے کی دستاویزی پوسٹ فیس بُک پر شیئر کی ہے اور پوسٹ ہونے کے بعد سے اُنہوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
فیس بُک پوسٹ کے مطابق چھ سال پہلے میں نے سائورٹ نامی نوجوان لڑکے کو اُس کی ماں نے 18 سال کی عمر تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کے لیے 1800 ڈالر کی پیشکش کی تھی۔ اگرچہ 1800 ڈالر ایک 12 سال کے بچے کے لیے 18 سال کی عمر کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
تاہم اب چونکے وہ لڑکا 18 سال کا ہوچکا ہے اور اُس نے اپنی ماں سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کرلیا ہے تو اُسے ماں کی طرف سے انعام میں 1800 ڈالر دیے گئے ہیں۔
کچھ دن پہلے شیئر ہونے کے بعد سے اس پوسٹ پر کافی لوگوں کے بہت سارے تبصرے آگئے ہیں، کچھ نے ماں کے خیال کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اس معاہدے پر قائم رہنے پر سائورٹ کی تعریف بھی کی۔