شہزین راحت نے قوالی نائٹ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہزین راحت پاکستاںی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ابھرتا ستارہ ہیں وہ ایک بہترین ماڈل اورعمدہ اداکارہ ہیں انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ کے کام کیا۔
View this post on Instagram
شہزین کے مشہور ڈراموں میں پیا من بھائے، خانی، میں مہروہوں، کیسا ہے نصیباں اور وفا بے مول شامل ہے، جبکہ متعدد پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
View this post on Instagram
شہزین راحت کانکاح اپریل 2021 میں شعیب لاشاری سے ہوا تھا۔ جبکہ اب ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغازمایوں سے کیا گیا۔
View this post on Instagram
مایوں کی تقریب کے بعد شہزین راحت کے دوستوں کی جانب ایک قوالی نائٹ منعقد کی گئی جس کی تصاویر شیزین خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ پر شیئر کی ہیں۔ جس میں شہزین اپنے شوہر کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہی ہیں اور دونوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے۔
شہزین راحت نے قوالی نائٹ میں بہت ہی خوبصورت سیاہ رنگ کا لباس پہناہوا ہے جس پرمختلف رنگ کا بلاک پرنٹ کیاگیا ہے جبکہ ڈوپٹا نیٹ کا ہے۔