فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز کمال کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر کمال کردیا۔بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔
فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے گنگو بائی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس فلم نے عالیہ بھٹ کی کووڈ سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’راضی‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑد یا۔
فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ گزشتہ روز یعنی جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔ بالی ووڈ کے معروف فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی پہلے روز کی کمائی کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔

یاد رہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بھارت میں سینما بند تھے۔ تاہم اب آہستہ آہستہ وہاں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تھیٹر بھی کھل رہے ہیں۔ لیکن اب بھی لوگ سینما جانے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ لہذا فلم کی ریلیز سے قبل لوگوں کا خیال تھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں دکھاسکے گی اور توقع کی جارہی تھی فلم ریلیز کے پہلے روز صرف 6 یا 7 کروڑ کا بزنس کرسکے گی۔ لیکن فلم نے ساڑھے دس کروڑ کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے عالیہ بھٹ کی کووڈ 19 سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’راضی‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 7 کروڑ 53 لاکھ روپے کمائے تھے۔

تجزیہ نگار ترن آدرش نے کووڈ 19 کے بعد تھیٹر میں ریلیز ہونے والی مزید فلموں کی پہلے دن کی کمائی کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اکشے کمار کی فلم ’’سوریا ونشی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔ رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ نے پہلے روز 12 کروڑ 64 لاکھ کمائے تھے اور ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے اس طرح عالیہ بھٹ کی فلم کورونا وبا کے ٹائم میں بہترین بزنس کرنے والی ٹاپ 3 فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے گنگو بائی کامرکزی کردار ادا کیا ہے جو کہ 1960 کی دہائی کے دوران ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا کماٹھی پورہ کی سب سے زیادہ طاقتور خواتین میں سے ایک تھی۔

Recent Posts

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

14 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

30 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

48 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

1 hour ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

1 hour ago