ماہرہ خان نے ’امّاں کی پوٹلیوں‘ کی تصویر شیئر کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی والدہ کے پرانے کپڑوں کی پوٹلیوں کی تصویر شیئر کردی۔
ماہرہ خان، جو اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق پوسٹس آن لائن مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی طرف رُخ کرتے ہوئے خاندانی تحائف ملنے کی خوشی کو یاد کیا جو اُنہیں وراثت میں ملے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے کچھ پوٹلیوں کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ایک چھوٹی لڑکی کے طور پر، اماں کی پوٹلیوں کو کھول کر دیکھنا میرا پسندیدہ کام تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں اُن کے تمام غراروں اور ساڑھیوں کو پہنوں گی، اس وقت تک انتظار نہیں کر سکتی جب تک کہ وہ مجھے ٹھیک سے فٹ نہ آجائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مختلف جگہوں کے منظرنامے بنائیں گے جہاں میں انہیں پہنوں گی۔
ماہرہ خان نے کہا کہ وراثت بہت قیمتی چیز ہے، وہ دوپٹہ پہننا جو تمہاری ماں نے جوانی میں پہنا تھا، وہ ساڑھی پہننا جو تمہاری نانی نے صرف خاص موقعوں کے لیے رکھی تھی یا وہ غرارا جو تمہیں اس لیے ملا تھا کہ تمہاری پھپھو کہتی تھیں کہ تم وہ بیٹی ہو جو اُن کے پاس نہیں تھی۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ میری امّاں کی پوٹلی۔