لاہور قلندرز کے راشد خان کیا واقعی فائنل میچ کھیلیں گے؟ افغان کھلاڑی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا
لاہور (قدرت روزنامہ)افغانستان کے معروف باولر اور لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے 27فروری کو فائنل میں شرکت کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق راشد خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی لیکن قومی فریضے کے سبب میں فائنل میں شامل نہیں ہوسکوں گا، چونکہ نیشنل ڈیوٹی اولین ترجیح ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور سی او او ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔
اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ راشد پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان آئیں گے لیکن کرکٹر نے ازخود ان خبروں کی تردید کردی۔
It would’ve been great to be part of @lahoreqalandars and play alongside lads in @thePSLt20 final.
I won’t be able to make it for the finals due to National Duty which is always a first priority.I wish my captain @iShaheenAfridi @sameenrana and team GOOD LUCK INSHALLAH ❤️ 🤲🏻— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 26, 2022