پی ایس ایل 7 کا کنگ کون بنے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا کنگ کون بنے گا؟ فیصلہ آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے فائنل میں ہوجائے گا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کا فائنل میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کی اختتامی تقریب شام 6 بجے منعقد کی جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، آج کی فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک فائنل کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے آخری تیاریوں کے طور پر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔