موٹرسائیکل پر ایک، گاڑی میں صرف2بندے بیٹھیں گے

(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔

صوبے میں لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں صرف 2افراد کو سفر کی اجازت ہوگی۔گاڑی میں تیسرا آدمی بیمار ہونے کی صورت میں سفر کرسکےگا۔

ایک شہر سے دوسرے شہر کیلئے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔ کاروباری مراکز آج رات 12بجے سے8اگست تک بند رہیں گے۔

میڈیا ورکرز کو ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ میڈیا ورکرز کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

صنعتیں کھلی رہیں گی اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔ دودھ، سبزی اور اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

سماجی، مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ 55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی ہوگی۔

صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کےعلاوہ تمام دفاتر بند ہوں گے۔

دفاتر کے عملے کو لانے کےلیے مختص گاڑی کو سڑک پر آنے کیلئے اجازت لینی ہوگی۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈلیوری بوائے کا کورونا ویکسی نیشن کارڈ دکھنا لازمی قرار۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

18 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

19 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

19 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

20 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

20 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

20 hours ago