موٹرسائیکل پر ایک، گاڑی میں صرف2بندے بیٹھیں گے

(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے . صوبے میں لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں صرف 2افراد کو سفر کی اجازت ہوگی .

گاڑی میں تیسرا آدمی بیمار ہونے کی صورت میں سفر کرسکےگا . ایک شہر سے دوسرے شہر کیلئے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی . کاروباری مراکز آج رات 12بجے سے8اگست تک بند رہیں گے . میڈیا ورکرز کو ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی . میڈیا ورکرز کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا . صنعتیں کھلی رہیں گی اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی . دودھ، سبزی اور اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی . سماجی، مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی . 55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی ہوگی . صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کےعلاوہ تمام دفاتر بند ہوں گے . دفاتر کے عملے کو لانے کےلیے مختص گاڑی کو سڑک پر آنے کیلئے اجازت لینی ہوگی . عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے . ڈلیوری بوائے کا کورونا ویکسی نیشن کارڈ دکھنا لازمی قرار . . .

متعلقہ خبریں