شروتی ہاسن کورونا وائرس کا شکار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔شروتی ہاسن نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خبر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ’آپ سب کے لیے ایک خبر ہے کہ تمام ترحفاظتی اقدامات کے باوجود بھی میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ابھی اُن کا علاج جاری ہے اور وہ جلد کام پر واپس آنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں!‘
خیال رہے کہ شروتی ہاسن آخری بار ایمیزون پرائم ویڈیو سیریز، بیسٹ سیلر میں نظر آئی تھیں اور اب وہ پربھاس کے ساتھ فلم ’سالار‘ میں نظر آئیں گی۔