آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع۔ تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:قصور 27، سیالکوٹ(سٹی13، ایئر پورٹ 10) ،اوکاڑہ، گوجرانوالہ 01،کشمیر: مظفر آباد (سٹی07، ایئرپورٹ02)،راولاکوٹ 07،کوٹلی 02، گڑھی دوپٹہ01، خیبر پختونخوا: مالم جبہ10، بالاکوٹ07،پٹن 03، دیر، سیدو شریف، کاکول، کالام 01،گلگت بلتستان : گوپس میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔برف باری (انچ): مالم جبہ05 اور مری میں ٹریس برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10، کالام منفی 08،زیارت منفی 06، استور منفی 05، مالم جبہ، اسکردو منفی 04، گوپس منفی 03، راولاکوٹ، پاراچنار، قلات، دیر، پلوامہ منفی 02، کاکول، شوپیاں، بارہ مولہ، اننت ناگ اور بگروٹ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔