اداکارہ ہانیہ عامر کے بیک لیس ڈریس پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا، مشورہ دےدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم جانان سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے آئے روز چھوڑے گئے سوشے سوشل میڈیا صارفین کو ہمہ وقت مصروف رکھتے ہیں،وہ چھوٹی سی عمر میں ہی شوبز میں بہت آگے نکل آئی ہیں لیکن انہیں اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مغربی لباس زیب تن کرنا شروع کیا۔ اس بار ہانیہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ پیلے رنگ کا ایک بیک لیس ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں۔
ہانیہ کی یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، ناقدین کی توپوں کو رخ ان کی جانب ہوگیا۔ریحان اسلم نامی صارف نے کہا کہ ان کے شوخے پن نے ان کی نزاکت ختم کردی۔ایک صارف نے تو حد ہی کردی، ہانیہ کی کمر کو کھردری قرار دیتے ہوئے انہیں باڈی لوشن لگانے کا مشورہ دے ڈالا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Haniaamirfanspage💫💯🥰 (@haniamirheofficial)


عرفان نامی صارف نے انہیں غریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کپڑا بھی کم پڑ گیا۔ڈاکٹر طارق محمود لکھتے ہیں کہ جو رنگ منہ پر لگایا وہ کمر پر بھی لگا لیتیں۔ایک صارف نے ہانیہ کی کمر کو مجنو بھائی کا کینوس ہی بنا دیا۔ایک صارف نے انہیں سرسوں کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔