نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکا لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے اور ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔ جمعے کو کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر 6 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، جس کے بعد ملزمان کے وکلاء نے
عدالت کو بتایا کہ جیل میں کسی سے بھی ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ وکلا نے کہا کہ عدالت جیل حکام کو حکم دے تاکہ ملزمان کی فیملی سے ملاقات ہو سکے۔ وکلاء نے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی اور کہا کہ ملزمان کو ادویات نہیں دی جا رہیں نہ ہی کپڑے مہیا کیے جا رہے ہیں۔وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل سے کہا کہ اگر عدالت کی طرف سے ایسا کوئی حکم نہیں ہے تو پھر ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔ ’آپ نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کو کپڑے دینے کا حکم دیا تھا ابھی تک کپڑے نہیں دیے گئے۔‘ عدالت نے ملزمان کے وکلاء سے استفسار کیا کہ کیا ادارس قیوم بٹ پر کوئی اور مقدمہ بھی ہے، جس پر وکلاء نے بتایا کہ لڑائی جھگڑے کا مقدمہ تھا راضی نامہ ہو چکا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جیل مینول کے مطابق آپ اپنی چیزیں لے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس 10 ستمبر تک مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرائے، اس دوران ملزمان کو 13 اگست اور 27 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

33 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

46 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago