قوم سے خطاب میں وزیر اعظم کیا کہیں گے؟ وزیر اعلیٰ سندھ نے پیشگوئی کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خطاب میں یہی کہیں گےکسی کونہیں چھوڑوں گا، کسی کو نہیں بخشوں گا،قوم یہ سب پہلے سن چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کوآئینی طریقے سےگھربھیجیں گے،عمران خان کے اپنے کرتوت بخشوانے کا وقت آگیا۔
انہوں نے کہاکہ عوام اب سلیکٹڈ حکومت کونہیں چھوڑے گی، پی ٹی آئی والےسندھ میں پکنک منانےنکلے ہیں، سندھ میں خالی کرسیوں سےخطاب کیاجارہاہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ امید ہے الیکٹڈ نمائندے پارلیمنٹ میں عوام کی آوازبنیں گے، اتحادی بھی اب حکومت پرالزامات لگارہےہیں،پوری قوم کی آوازہےسلیکٹڈحکومت سےجان چھڑائی جائے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہےکہ عمران خان نیازی کی حکومت کوجاناہوگا،اتحادیوں کوبھی عوام کی آوازپرلبیک کہناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکا قافلہ جہاں سےجارہاہےلوگ شامل ہورہےہیں، بلاول بھٹوبےحس حکومت کونیند سےجگائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ لانگ مارچ 8 مارچ کواسلام آبادپہنچےگا۔