عمران نیازی کو جانا ہو گا، نواز شریف کو لانا ہو گا،حمزہ شہبا ز

لاہور (قدرت روزنامہ)حمزہ شہبا زکا کہنا ہےکہ عمران نیازی کو جانا ہو گا، نواز شریف کو لانا ہو گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدرحمزہ شہبا ز نے اسپیشل کورٹ سنٹرل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قوم سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہوئے، کہاں ہے نیا پاکستان جس کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ باوجود دھاندلی زدہ الیکشن کے ہم جمہوریت کے بھلے کے لیے کالی پٹیوں کے ساتھ اسمبلی گئے، ہم نے سوچا شاید عمران خان کچھ کرکے دکھائے۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ہم نے جھوٹے وعدے نہیں کیے، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، یہ عوامی عدالت ہے عمران نیازی آپ کے جھوٹ بھی ختم ہو گئے۔
حمزہ شہبا ز نے کہاکہ توشہ خانہ کی بات کریں تو یہ پتلی گلی سے نکل جاتا ہے، توشہ خانہ میں تم نے کیا کیا جیب میں ڈالا۔مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے مزید کہاکہ یہ کہتا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ لوگوں کو جیل میں ڈالوں، چار سال مسلم لیگ جیل بھگت رہی ہے یا عدالت میں پیش ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتا ہے، یہ کس منہ سے منی لانڈرنگ کا الزام لگاتا ہے،عمران نیازی کی کرتوت آپ کو دکھانے لگا ہوں،14 ممالک سے آنے والی فنڈنگ کو چھپایا گیا یہ اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ ہے،27 اکاؤنٹس چھپائے گئے جن کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔
حمزہ شہباز نے بتایاکہ ان اکاؤنٹس میں پیسہ انڈیا سے آیا، یہ اکاؤنٹس ہر محکمے سے چھپائے گئے، کیا عمران نیازی کو عوامی عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے، تم نے جتنی چالیں چلنی تھیں چل لیں، اب قوم کا ہاتھ تمھارے گریبان کی طرف بڑھ رہا ہے۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ تم نے پاکستانی قوم کو ستایا ہے، قوم یکسو ہے کہ تمھیں جانا ہو گا،اتحادی جماعتوں سے بات چل رہی ہے۔حمزہ شہبا زنے کہاکہ جب روز پٹرول بم گرتا ہے عوام کا ماتم ہوتا ہے ، نکمے آدمی کا پورا حساب ہو گا،عمران نیازی شریف خاندان سے انتقام میں اندھا ہو گیا ہے،عمران نیازی کو جانا ہو گا، نواز شریف کو لانا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاناما سے بات شروع ہوئی اور پاناما پر ختم ہوئی،نیازی صاحب یہ عوامی عدالت ہےکتنےجھوٹ بولوگے؟،شہبازشریف کوصاف پانی کیس میں بلایااورآشیانہ میں گرفتاکرلیا،ہم نےجھوٹے وعدےنہیں کیےکام کرکےدکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس میں 16افراد بری ہوچکے ہیں ،حمزہ شہباز
نوازشریف سے کہاگیاحساب دو، شہبازشریف کو2 بار جیل میں ڈالاگیا۔
حمزہ شہبا ز نے کہاکہ یہ کہتےتھےکہ ان کوجیل میں ڈال کرپیسےنکلوالوں گا، کبھی یہ کسی چپڑاسی کا نام لیتے ہیں ان کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے ہیں،عمران خان نے جنوبی پنجاب والوں سے جھوٹ بولا،عمران نیازی،پارلیمنٹ اورعوامی اجتماعات میں بھی جھوٹ بولتےہیں۔