تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے یکم مارچ (کل) شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا . سیکریٹری تعلیم سندھ غلام اکبر لغاری کے مطابق اس سال بھی شب معراج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی .


انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سندھ نے یکم مارچ کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول ایک دن کےلئےبند رہیں گے . سیکریٹری تعلیم سندھ نے مزید کہاکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے طے کردہ سالانہ سرکاری چھٹیوں کی منظوری اسٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں