اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹرعثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں، دورہ پاکستان یادگارہوگا .
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹرعثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لئے نیا تجربہ ہوگا .
راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرزکے لئے سازگارہوتی ہے لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے . عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ بابراعظم دنیا کا بہترین کرکٹر ہے جس نے پچھلے سال بہترین پرفارمنس دی . اظہرعلی کی آسٹریلیا کیخلاف پرفارمنس بہتری رہی ہے . محمد رضوان بھی فارم میں ہیں .
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا اہم لمحہ ہے . میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں . آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کھیلا ہے لیکن پاکستان میں میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں،دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان اتنے سال اپنی سرزمین پر کھیلنے سے محروم رہا . پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں . عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے آپس میں نہ کھیلنے کا دکھ ہے، ہمیں معلوم ہے کہ بھارت اورپاکستان کا ٹاکرہ کتنا اہم ہوتا ہے .