محمد حفیظ کا لاہور قلندرز کو چیمپئنز بنوانے کے بعد ٹویٹر پر جاری پیغام وائرل ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ کی شاندار فتح کے بعد پہلی پوسٹ وائرل ہوگئی ہے ۔ٹوئٹر پر حفیظ نے گزشتہ روز مین آف دی میچ ایوارڈ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹائیگر ابھی زندہ‘ ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔
پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی حفیظ نے ملتان سلطانز کے خلاف ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر 69 رنز بنائے اوردو وکٹ بھی اپنے نام کیں جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔