بالوں کی نشونما کیلئے گھی مفید ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھی بنیادی طور پر باورچی خانے میں کھانا پکانے کے استعمال کے لیے جانا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گھی آپ کے بالوں کے لیے بہت سے فوائد رکھتا ہے؟
بالوں کے لیے گھی کے بے شمار فوائد ہیں، یہ اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی جڑوں اور سر کی جِلد کی پرورش کرکے بالوں میں مزید نمی پیدا کرتا ہے، اس سے بالوں کی ہائیڈریشن میں اضافہ ہوتا ہے۔
گھی بالوں کے گِرنے سے روکنے اور خون کی گردش کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے، گھی میں وٹامن اے ہوتا ہے جو بالوں کو صحت مند رکھتا ہے اور وٹامن ڈی جو بالوں کے گِرنے سے روکتا ہے۔
صحت مند چکنائی اور کچھ ضروری وٹامنز اور معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہونے کے ناطے گھی بالوں کے مسائل کا جلد علاج کرنے میں مدد کرتا ہے۔


یہاں بتایا گیا ہے کہ گھی آپ کے بالوں کی صحت کو بحال کرنے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے:
گھی آپ کے سر کی جِلد کو صحت مند بنا سکتا ہے:
اگر آپ سر کی خارش اور خشکی سے نمٹ رہے ہیں تو اپنے مسائل کے حل کے لیے گھی پر بھروسہ کریں۔ اس میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز اور دیگر مائیکروبیل انفیکشن سے لڑ سکتے ہیں۔
درحقیقت، جب ہمارے سر کی جِلد ہمارے بالوں کو موئسچرائز رکھنے میں ناکام رہتی ہے، تو گھی آپ کے سر کی جِلد کو نمی بخشنے کے لیے قدم بڑھاتا ہے اور آپ کے بالوں کو خشک، جھرجھری اور خارش سے بچاتا ہے۔ فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور معدنیات خشکی کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے:
گھی آپ کے بالوں کے لیے کنڈیشنر کا کام کرتا ہے۔ دو کھانے کے چمچ گھی میں ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ملا کر بالوں میں لگائیں۔ باقاعدگی سے استعمال کرنے پر، وٹامن ای کی زیادہ مقدار آپ کے بالوں اور سر کی جِلد کی کنڈیشننگ کرتے ہوئے بالوں کو ہموار اور نرم ہونے میں مدد دیتی ہے۔

بالوں کی نشونما کو متحرک کرتا ہے:
بالوں کے گِرنے کی کئی وجوہات ہیں اور صرف چند ہی حل ہیں جو حقیقت میں کام کرتے ہیں۔ گھی ان میں سے ایک ہے کیونکہ یہ اومیگا 3 اور اومیگا 9 فیٹی ایسڈز سے بھرا ہوا ہے اور صرف بالوں اور سر کی جِلد کو گرم گھی سے مالش کرنے سے سر میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے، جو بالوں کی نشوونما کو تیز کرتی ہے۔

بالوں کی ساخت اور چمک کو بہتر بناتا ہے:
گھی ساخت میں تیل والا ہوتا ہے اور اس طرح یہ آپ کے بالوں کے معیار کو بڑے پیمانے پر بہتر کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس طرح، آپ اپنے عام تیل کو گھی سے بدل سکتے ہیں۔ گھی کو براہ راست سر کی جِلد پر لگانے سے بالوں کی ساخت بہتر ہوتی ہے ور اس کو اضافی چکنی اور چمک کے ساتھ پرورش ملتی ہے۔

آپ کے بالوں کو ہائیڈریٹ کرتا ہے:
رُوکھے، خشک اور خراب بالوں کی ایک بڑی وجہ نمی کی کمی ہے۔ گھی میں پائے جانے والے صحت مند اور بھرپور فیٹی ایسڈز آپ کے بالوں کی صحت کو بحال کرتے ہوئے، ہائیڈریشن کو فروغ دینے کے لیے سر کی جِلد کی اندر سے پرورش کرتے ہیں۔
خواتین، بہترین نتائج دیکھنے کے لیے اس جادوئی گھی کو اپنے بالوں میں لگائیں۔