شہباز اور مولانا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک، عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان عدم اعتماد سے متعلق قانونی، آئینی معاملات پر بھی رائے لینے پر اتفاق ہوا .


اس کے علاوہ ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جانب سے حکومت مخالف تحریک میں بھی تیزی لانے پر مشاورت ہوئی . ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو سربراہ بی این پی مینگل سےملاقات پر اعتماد میں بھی لیا .

. .

متعلقہ خبریں