کنزیٰ ہاشمی کی خواہش پوری ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنزیٰ ہاشمی بطوراداکارہ اپنی صلاحیتوں کے باعث اسکرین پرتوراج کرتی ہی ہیں لیکن ان کا تازہ ترین گانا ثابت کرتا ہے کہ وہ گائیکی کی بھی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
کنزیٰ حال ہی میں گلوکار شجاع حیدر کے ساتھ میوزک شو کشمیر بیٹس میں نظر آئیں۔
نئے گانے ‘پیارنئیں فرکرنا’ سے متعلق پوسٹ شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی اپنی گائیکی کیلئے ایک پلیٹ فارم کی خواہشمند تھیں۔
کنزیٰ کا کہنا ہے کہ ، ‘کشمیر بیٹس ایسا شو ہے جس نے میری آوازکو ایک پلیٹ فارم دیا، جو میں ہمیشہ کرنا چاہتی تھی لیکن کبھی ہمت نہیں کر سکی’۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)


اداکارہ کے مطابق انہیں ملنے والا ردعمل حیرت انگیزتھا جس نے انہیں مزید ہمت دی اور سیزن 1کی کامیابی کے بعد وہ اب سیزن 2 کا بھی حصہ ہوں گی۔
کنزا کو سامعین کی طرف سے تبصروں کے سیکشن میں داد ملی۔ بہت سے لوگوں نے شجاع کی آواز کو “ناقابل یقین” کہا اور تعاون کو سراہا۔
گانا سُننے والوں نے اپنےتبصروں میں کنزیٰ کو سراہتے ہوئے شجاع حیدرکی آواز کو ‘ناقابل یقین ‘ کہا، بیشترنے گانے میں اس جوڑی کے اشتراک کی بھی تعریف کی۔