شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان بنایا جائے گا یا نہیں ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑ ی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کے لیے کپتانی کی بات کو قبل از وقت قرار دیاہے . نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ابھی شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کا سوچنا بہت آگے کی بات ہے، اس سلسلے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے .

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شاہین میں کافی جوش ہے لیکن قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے انہیں سامنے لانا قبل از وقت ہے البتہ پی ایس ایل میں شاہین نے ٹیم کو اچھی طرح ہینڈل کیا اس لیے انہیں مزید سیکھنے کا موقع دینا چاہیے .

انضمام کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اپنے آپ کو بہتر جانتے ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ کرلیا ہے کیونکہ انٹرنیشنل میچ اور لیگ کے پریشر میں فرق ہے، اس لیے حفیظ نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ لیا جب کہ شعیب ملک بھی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے آپ میں جوش ہوتو کسی بھی عمر میں کھیل سکتے ہیں . پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا نے بہترین ٹیم بھیجی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ اچھے مقابلے ہوئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا، یہ سیریز بھی بہت مزیدار ہوگی . انضمام نے مزید کہا کہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کے پاس اصل طاقت بولنگ ہے .

. .

متعلقہ خبریں