بارات والے دن دولہے کا والد اسے قلا پہناتا ہے ۔۔ اپنے ملک سے دور غیر ملک میں پاکستانی کن رسم و رواج کے ساتھ شادیاں کرتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں شادی ہو اور وہ پھر یادگار نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا مگرغیر ممالک میں بھی اب پاکستانی طریقوں سے شادیاں ہوتی ہیں اسی انداز میں مہندی، بارات اور ولیمہ کیا جاتا ہے تو محسوس ہی نہیں ہوتا کہ آپ پا کستان میں نہیں ہو۔ آئیے جانتے ہیں ان شادیوں کے بارے میں۔

ڈھولکی کی رسم:

ڈھولکی کی رسم پاکستانی شادیوں کی سب سے پہلی رسم ہوتی ہے اور کچھ دن پہلے سے لڑکے کے گھر میں موجود اس کی بہنیں، ماں اور دیگر رشتے دارعورتیں مل کر 1 سے 2 گھنٹے ڈھولکی بجا کر لوک گیت اور ٹپے گاتی ہیں۔اس موقعے پر تمام عورتوں اور بچوں نے بہترین لباس زیب تن کیے ہوتے ہیں۔ یہ رسم صرف لڑکے کے گھر نہیں بلکہ لڑکی گھر میں بھی ہوتی ہے۔

مہندی کی رسم:

شادی بیاہ کی یہ دوسری رسم جسے پنجابی زبان میں تیل مہندی کی رسم کہا جاتا ہے اور اردو زبان میں مہدی کہا جاتا ہے۔یہ رسم کچھ یوں ہو تی ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو ایک ایک کر کے گھر کے سارے شادی شدہ جوڑے مٹھائی کھلاتے اور اس کے سر پر ہلکا سا تیل لگاتے اس کے بعد نئے نویلے دولہے کے سر پر سے پیسے وار کر کسی غریب یا مستحق کو دے دیے جاتے ہیں۔بارات کی بات کرنے سے پہلے آپکو یہاں یہ بتا دیں کہ یہ پاکستانی رسمیں اس لیے غیر ممالک میں کی جا رہی ہیں کیونکہ وہاں بھی کئی پاکستانی موجود ہیں۔ پہلے بھی وہاں شادی بیاہ پاکستانی رسم و رواج سے کیا جاتا تھا مگر اب پہلے سے کہیں زیادہ اچھے طریقے سے کیا جاتا ہے۔

بارات :

بارات والے دن دولہا تیار ہو کر اپنے والد یا پھر گھر کے کسی بھی بڑے بزرگ کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے تو وہ اسے کلہ اور ہار پہناتا ہے جس کے بعد بارات گھر سے بینڈ باجے کے ساتھ اپنے روایتی طریقے سے نکلتی ہے۔اور پھر نکاح کی رسم کے بعد روایتی طریقے سے رخصتی بھی کی جا تی ہے۔ اس کے علاوہ ولیمہ بھی پاکستانی رسمو رواج کے مطابق کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ یہ معلومات ڈیسنٹ میرج نامی ایک یوٹیوب چینل سے اخذ کی گئی ہیں۔