ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 650 روپے کا اضافہ ہوا ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے .


اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 558 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 254 روپے ہے . صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 905 ڈالر ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں