لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میچ میں بھی ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے امپائر علیم ڈار سے وکٹ کا جشن منانے کی اجازت مانگ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے .
پی ایس ایل سیون کے فائنل مقابلے میں محمد حفیط کی ایک اہم وکٹ لینے کے بعد امپائر علیم ڈار سے باقاعدہ اجازت مانگی کہ کیا میں جشن منا سکتا ہوں؟
🙏#HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ I #HBLPSLFinal pic.twitter.com/CCWr1BTKQ1
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022
امپائر علیم ڈار سے اجازت ملنے پر شاہنواز دھانی نے گراؤنڈ میں دوڑ لگادی اور حفیظ کی وکٹ کا اپنے مخصوص انداز میں جشن منایا .
"Ijazat hai?" 😁#HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ I #HBLPSLFinal pic.twitter.com/ryURyCZFuN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے میچ میں ایسی ہی ایک صورتحال پیدا ہوئی تھی کہ جب شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد معمول کے مطابق دوڑ لگائی تھی لیکن امپائر علیم ڈار کو شرارت سوجھی تھی اور وہ بولر کا راستہ روکنے کے انداز میں ان کے سامنے آگئے تھے لیکن برق رفتار دھانی کو پکڑ نہ سکے تھے .
امپائر کی اسی شرارت کے جواب میں گزشتہ روز کے میچ میں شاہنواز دھانی نے وکٹ کا جشن منانے سے قبل امپائر سے اجازت لی .