ق لیگ، اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق بیک وقت حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ کامرکز بن گئی، حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں ق لیگ کا کردار اہمیت اختیار کرگیا۔
ایم کیوایم ، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیاد ت چوہدری برادران سے ملاقات کرچکی ہے، جبکہ جی ڈی اے کی قیادت بھی چوہدری برادران سے رابطے میں ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری برادران میں بھی دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق مشاورت سے فیصلے پر اتفاق کرچکی ہے۔اس کے علاوہ چوہدری برادران کی ن لیگ کی قیادت اورمولانا فضل الرحمٰن سے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔