پاک فضائیہ کے دوایئر آفیسرز کی ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی

(قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے دو ایئر آفیسرز کو ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی، ترقی پانے والوں میں ایئر مارشل ذوالفقار احمد قریشی اورایئر مارشل محمد مغیث افضل شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی نے جون 1988 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن اور فلائنگ ونگ کی کمانڈ کی، آپ کالج آف فلائنگ ٹریننگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں کمانڈنٹ تعینات رہے۔ بطور کمانڈنٹ ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل بھی خدمات سرانجام دیں۔آجکل ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (ٹریننگ) تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ایئر مارشل محمد مغیث افضل نے دسمبر 1988 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی، ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی اور ایئر آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن ایئر کمانڈ بھی تعینات رہے، آجکل بطور ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئرکمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہیں پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرستارہ امتیاز(ملٹری)سے نوازا گیا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

7 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

20 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

49 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago