اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کورنگ اور سوہان دریاؤں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فوج کے دستوں اور پاکستانی نیوی کے غوطہ خوروں کی خدمات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے۔
ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ پاک فوج کے دستوں اور نیوی کے غوطہ خوروں کو آئین کی شق 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے اور نیوی کے غوطہ خوروں کی ٹیم شہری انتظامیہ کی مدد کے لیے 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے درپیش ہوسکنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر کے 6 مختلف مقامات پر سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کیمپس بھی قائم کردیے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کیمپس غوری ٹاؤن، ترلائی، ای الیون، سواں اور بہارہ کہو کے مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔
سیلاب زدگان کے لیے قائم کیے جانے والے ریلیف کیمپس میں 13 پٹواری 24 گھنٹے ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ریوینیو اسٹاف پوری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے۔ انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلیف کیمپس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…