حریم شاہ کے پیچھے شیر پڑ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کے پیچھے شیر پڑگیا جس سے وہ شدید ڈر گئیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کالے لباس میں ملبوس حریم شاہ موبائل میں ہاتھ پکڑے کھڑی ہیں ایسے میں ایک شیر ان کے پاس آنے کی کوشش کرتا ہے۔
View this post on Instagram
حریم شاہ کے گارڈز انہیں شیر سے محفوظ کرنے کے لیے ایک گھیرا بنا لیتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ حریم شاہ کے پیچھے بھاگتا ہے۔
حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ آیا یہ واقعہ کہاں پیش آیا۔
حریم شاہ کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کو محض 10 گھنٹے میں 23 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔