بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے پرجوش کارکن بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر جھولے لیتا رہا، دلچسپ ویڈیو
حیدرآباد(قدرت روزنامہ)ہر پاکستانی جانتا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ تو لانگ مارچ کا یہ قافلہ جب حیدرآباد پہنچا تو ایک کارکن ان کے استقبال کیلئے انتہائی پر جوش انداز میں بجلی کے کھمبے سے لٹک کر جھولنے لگا۔
نجی ٹی وی کی شیئر کی ہوئی اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی منٹوں تک شخص بجلی کے کھمبے سے جھولتا رہا اور اس وقت ویڈیو کے پس منظر میں پیپلز پارٹی کے ترانے بھی سنے جا سکتے ہیں جن سے عوام محظوظ ہو رہی ہے۔
یہ لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں 27 فروری کو کراچی سے شروع ہوا۔ واضح رہے کہ پی پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا تھا کہ اس عوام مارچ میں حکومت کی پالیسی کے ستائے ہوئے لوگ شرکت کریں گے۔
مزید یہ کہ ہاری اور کسان شریک ہوں گے۔ جن کو حکومت نے کھاد پر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا یہی نہیں بلکہ وہ مزدور جن کو پورا معاوضہ نہیں ملتا۔اور وہ دفتر جانے والے افراد جو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ یہ سب اس مارچ میں شرکت کریں گے۔