ایک فلم کا وہ سین جسے فلمانے کیلئے سشمیتا سین نے 20 دن لگائے، انتہائی دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) اداکارہ سشمیتا سین نے سیریز ’آریا ٹو‘ کے سگار پیتے ہوئے ایک سین کو کرنے میں بیس دن لگادیے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اداکارہ نے زندگی میں کبھی سگار نہیں پیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سیریز کے دوسرے حصے کو بالکل مختلف دیکھنا چاہتے تھے اسی وجہ سے سشمیتا نے خود کو سیریز کے اس گینگسٹر کے کردار میں ڈالنے کے لیے بیس دن لگائے۔ واضح رہے کہ آریا ٹو سیریز آریا کا ہی تسلسل ہے جس میں ایک خاتون کو اپنے بچوں کا دفاع کرنے کے لیے جرائم کی دنیا سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔