کنگنا رناوت کا شو لاک اپ کیا بگ باس کی سستی کاپی ہے؟ دلچسپ تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کوئین اور متنازع بیانات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کے شو ’لاک اپ‘ کو ناظرین نے بگ باس کی سستی کاپی قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور کے پروڈکشن ہاؤس کے شو لاک اپ کی ٹوئٹر پر ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اسے بگ باس کا سستا ورژن قرار دیا جارہا ہے۔
شو کی میزبان کنگنا رناوت ہیں، جو اس کے ذریعے ڈیجٹیل پلیٹ فارم پر اپنا ڈیبیو کررہی ہیں، جسے اینڈیمول شائن انڈیا نے الٹ بالاجی اور ایم ایکس پلیئر پر پیش کیا ہے۔
ایکتا کپور کے اس شو میں 14 لوگ شریک ہیں، جن میں پائل روہتگی، منور فاروقی، نشاراول، تحسین پونا والا، کرن ویربوہر ،سنیل پال، ببیتا پھوگاٹ، سائشا شنڈے، چکرپانی، پونم پانڈے، سارہ خان، سدھارتھ شرما، شیوم شرما، اور انجلی اروڑہ شامل ہیں۔
شو کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا، ایک نے کہا کہ لاک اپ کا بڑا مسئلہ جیلر ہے، جو واقعی سست ہے، آگے جا کر شو نے بور ہوجانا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے شو میں لڑائی کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایکتا کپور بتائیں یہ بگ باس سے کیسے مختلف ہے؟
رئیلٹی شو بگ باس سے موازنہ کرتے ہوئے ایک شخص نے بگ باس لاک اپ کا ہیش ٹیگ استعمال کیااور اسے کاپی قرار دیا۔ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ لاک اپ بنیادی طور پر بگ باس کا سستا ورژن ہے۔دوسرے نے اس بگ باس کو ٹکر دینے والا شو قرار دیا۔