رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو بہترین سہولتیں دیں گے،عبدا لرحمٰن السدیس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ زائرین کو رمضان المبارک کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمٰن السدیس نے اس عزم کا اظہار مسجد الحرام انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے تمام اہلکار کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔ڈاکٹر السدیس کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں زائرین کو عبادت کے حوالے سے پرسکون ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھو ڑی جائے۔