فی سکینڈ 6 جی بی ڈیٹا منتقل کرنے والی دنیا کی پہلی وائی فائی 7 چپ متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں موبائل فون اور ٹیبلیٹ کے لیے چپ سیٹ بنانے والی ممتاز کمپنی کوالکوم نے دنیا کی پہلی ’ وائی فائی 7‘ چپ پیش کردی ہے . کوالکوم کی جانب سے اس وائی فائی 7 چپ کو بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2022 میں پیش کیا گیا ہے .


اس بارے میں کوالکوم کا کہنا ہے کہ فاسٹ کنیکٹ 7800 کینکٹویٹیکی حامل یہ چپ وائی فائی 7 میں 5اعشاریہ 8 گیگا بائٹس فی سیکنڈ منتقل کرنے کی اہل ہے . جب کہ یہ چپ مختلف ڈیوائسز میں 5.8 جی بی پی ایس اور سب 2 ملی سیکنڈ لیٹنسی (ایک نیٹ ورک سے دوسرے تک سفر کرنے کے لیے ایک سگنل کو درکاروقت) کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرسکتی ہے .
اس ٹیکنالوجی کے بارے میں کوالکوم کا کہنا ہے کہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ وائی فائی 7 وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی جدید ترین جنریشن ہے .
تاہم اس کی اسٹینڈرائزیشن ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہے . ورلڈ براڈ بینڈ الائنس( ڈبلیو بی اے) کو وائی فائی 7 ڈیوائسز کے 2025 سے قبل مارکیٹ میں آنے کی توقعات نہیں ہیں . ٹریڈ شو میں کوالکوم کی جانب سے اس چپ کی مزید تفصیلات اور ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں