فی سکینڈ 6 جی بی ڈیٹا منتقل کرنے والی دنیا کی پہلی وائی فائی 7 چپ متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں موبائل فون اور ٹیبلیٹ کے لیے چپ سیٹ بنانے والی ممتاز کمپنی کوالکوم نے دنیا کی پہلی ’ وائی فائی 7‘ چپ پیش کردی ہے۔کوالکوم کی جانب سے اس وائی فائی 7 چپ کو بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2022 میں پیش کیا گیا ہے۔
اس بارے میں کوالکوم کا کہنا ہے کہ فاسٹ کنیکٹ 7800 کینکٹویٹیکی حامل یہ چپ وائی فائی 7 میں 5اعشاریہ 8 گیگا بائٹس فی سیکنڈ منتقل کرنے کی اہل ہے۔جب کہ یہ چپ مختلف ڈیوائسز میں 5.8 جی بی پی ایس اور سب 2 ملی سیکنڈ لیٹنسی (ایک نیٹ ورک سے دوسرے تک سفر کرنے کے لیے ایک سگنل کو درکاروقت) کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرسکتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کے بارے میں کوالکوم کا کہنا ہے کہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ وائی فائی 7 وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی جدید ترین جنریشن ہے۔
تاہم اس کی اسٹینڈرائزیشن ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہے۔ ورلڈ براڈ بینڈ الائنس( ڈبلیو بی اے) کو وائی فائی 7 ڈیوائسز کے 2025 سے قبل مارکیٹ میں آنے کی توقعات نہیں ہیں۔ٹریڈ شو میں کوالکوم کی جانب سے اس چپ کی مزید تفصیلات اور ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

9 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

12 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

31 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

32 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

45 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

47 mins ago