ڈاکٹر عامر لیاقت کا ہمشکل سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نمبر ون چینل ’’بول انٹرٹینمنٹ‘ کے مقبول ترین پروگرام ’بول ہاؤس‘ کے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر عثمان فیروزی نامی شخص کا انٹریو وائرل ہورہا ہے جو پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے مشابہت رکھتا ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ ان کی آواز بھی عامر لیاقات حسین جیسی ہی ہے۔
انٹرویو کے دوران عثمان فیروزی سے پوچھا گیا ، کیا آپ صرف شکل عامر لیاقت حسین جیسی ہے یا آپ کام بھی انہی کی طرح کرتے ہیں؟ جس پر وہ مسکرا کر جواب دیتے ہیں ، جی نہیں بھائی صرف چہرا ہی ملتا ہے اور اگر کام بھی ملنے لگ گئے تو بہت مسئلے مسائل ہوسکتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Usman Ferozi Official (@usmanferoziofficial)


عامر لیاقت کے ہمشکل سے جب شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے سب سے پہلے ڈاکٹر عامر لیاقت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ہمارے لیے بھی دعا کردیں، ہم اب تک کنواریں ہیں اور ایسی دعا کیجیے گا کہ میری بھی چار ہوجائے۔
عثمان فیروزی کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے دیکھ کر دھوکا کھاتے ہیں اور مجھے عامر لیاقت حسین کا بھائی سمجھتے ہیں جس پر میں انہیں کہتا ہوں کہ میں عامر لیاقت کا بھائی نہیں ہوں بلکہ صرف ان جیسا دکھتا ہوں اور دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہوں جو ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین ک تیسری شادی کے بعد جب میں بیکری پر گیا تو مجھے وہاں موجود ایک شخص نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عامر بھائی مبارک ہو ، تیسری کرلی جس پر میں نے جواب دیا بھائی ایسا نہ کرو میں یہی رو دوں گا کیوں کہ میری اب تک ایک بھی نہیں ہوئی۔
عثمان فیروزی نے کہا میں آٹھویں جماعت میں تھا جب عامر لیاقت حسین کا ’عامر آن لائن‘ شروع ہوا تھا تو میری استانی نے مجھے وہ پروگرام دیکھنے کا کہا تھا اور پھر اگلے دن مجھے بتایا کہ ہماری اور عامر لیاقت کی شکل بہت ملتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکل تو مجھے اللہ کی طرف سے عطا کی گئی ہے تاہم ان جیسی آواز بنانے کے لیے میں نے بہت محنت اور بھرپور پریکٹس کی ہے جس کے بعد آج میری آواز ان سے بہت ملتی جلتی ہے۔