شہزین راحت پیا گھر سدھار گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہزین راحت پاکستاںی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ابھرتا ستارہ ہیں وہ ایک بہترین ماڈل اورعمدہ اداکارہ ہیں۔
شہزین کئی ڈراموں میں بحیثیت معاون اداکارہ کے جلوہ گر ہو چکی ہیں اور اپنی عمدہ اداکاری کی بنا پر ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔ شہزین راحت مثبت کرداروں کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھاتی ہیں اور اداکاری میں یکسانیت نہیں آنے دیتی ۔

شہزین کے مشہور ڈراموں میں پیا من بھائے، خانی، میں مہروہوں، کیسا ہے نصیباں اور وفا بے مول شامل ہے۔ جبکہ پاکستانی فلموں میں بھی اپنی شانداری اداکاری کے جوہر کھا چکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ معاون اداکارہ ہونے کے باوجود بے پناہ شہرت رکھتی ہیں۔

گزشتہ ہفتے سے شہزین کی شادی کی تقاریب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، واضح رہے کہ شہزین راحت کانکاح اپریل 2021 میں شعیب لاشاری سے ہوا تھا۔ جبکہ ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز مایوں سے ہواتھا پھر شہزین کے دوسٹوں کی جانب سے قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جہاں مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)


گزشتہ شب ان کی بارات اور رخصتی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں شہزین راحت روایتی سرخ عروسی لباس میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ دلہا نے سفید رنگ کے شلوار قمیض کے ساتھ بلوچی پگڑی پہنی ہوئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)


اس خوبصورت جوڑی کی حسین تصاویرسوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)