پیپلزپارٹی کے دو دن کے عوامی مارچ سے وزیراعظم گھبرا گیا، بلاول بھٹو

خیرپور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دو دن کے عوامی مارچ سے وزیراعظم گھبرا گیا، پیٹرول10 اور بجلی5 روپے سستی کردی، سوچو! اسلام آباد پہنچنے کے بعد پٹرول اور بجلی کی قیمت کتنی کم ہوسکتی ہے؟ ہمیں آئی ایم ایف حکومت قبول نہیں،ہم اسلام آباد آ رہے ہیں، حساب کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے خیرپور میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک مشکل میں ہے، معاشی بحران ہے ہر شخص پریشان ہے، خیبرپور پیپلزپارٹی کا ہے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، میں جانتا ہوں عوام مجھے مایوس نہیں کرے گی، آج نوجوان بےروزگار گھوم رہے ہیں کیا ایسا نیا پاکستان پسند ہے؟ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ عام آدمی کی آواز بنی ہے، شہید بےنظیر بھٹو نے ہمیشہ غریب عوام کے لیے آواز بلند کی، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا، نوجوانوں کو روزگار دیا، خیرپور کے عوام بتائیں ایک کروڑ نوکریوں میں آپ کو کتنا روزگار ملا، سلیکٹڈ نے عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، آپ کو گھر ملا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا،اب حساب لینے کا وقت آگیا ہے، عمران خان نے عوام کو لاوارث چھوڑا کر مہنگائی میں اضافہ کیا، آصف زرداری جب حکومت میں تھے تو پوری دنیا میں معاشی بحران تھا، آصف زرداری نے معاشی بحران میں بزرگوں کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا، جو عوامی نمائندے ہوتے ہیں وہ عوام کا دکھ سمجھتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم گھبرا گیا ہے، 2 دن کے مارچ میں پیٹرول کی قیمت10 روپے اور بجلی کی5 روپے سستی ہوگئی۔ سوچیں اسلام آباد پہنچنے کے بعد پٹرول اور بجلی کی قیمت کتنی کم ہوسکتی ہے؟ ہمیں آئی ایم ایف حکومت قبول نہیں،ہم اسلام آباد آ رہے ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

22 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

34 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago