کس کس اداکارہ نے ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی پیشکش ٹھکرائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں ان کی پرفارمنس پر ہر کوئی اپنی آرا کا اظہار کر رہا ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی ہر جانب سے پذیرائی جاری ہے اور اس فلم کو ہر ایک پسند کر رہا ہے۔ بلا شبہ اس فلم کی کامیابی میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ کا ہے اور یہ ان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
ظاہر ہے کہ فلم بنانے سے قبل سنجے لیلا بھنسالی نے بالی ووڈ کی کافی اداکاراؤں سے رابطہ کیا، تاہم انہیں اپنی گنگوبائی صرف عالیہ بھٹ میں ہی نظر آئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ عالیہ کو فائنل کرنے سے قبل سنجے لیلا بھنسالی نے دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا سے بھی رابطہ کیا تھا، لیکن بات نہیں بن سکی تھی۔
دییپکا سے تو 2019 سے اس پر بات چیت جاری تھی اور ایسا کیوں نہ ہوتا، دراصل دیپیکا نے سنجے لیلا کی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا جن میں ’رام لیلا‘، ’پدماوتی‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔
ہ سمجھا جارہا تھا کہ دیپیکا اور عالیہ اس فلم میں اکٹھے ہوں گے۔بعدازاں سنجے لیلا کے ذہن میں رانی مکھرجی کا نام بھی تھا، مگر جب یہ بھی نہ ہوا تو پھر انہوں نے پریانکا چوپڑا سے رابطہ کیا، لیکن بلآخر قرعہ فال عالیہ کے نام نکل آیا۔