مبارک ہو آپ نے نیا فون لے لیا ہے، لیکن اگر آپ کو پرانے فون کے یہ فائدے پتہ ہوں تو آپ اس کو کبھی بھی خود سے دور نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کل کے دور میں ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ جدید ترین سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئے ماڈل کے موبائل فون اپنے پاس رکھے۔ لیکن بعض اوقات زيادہ استعمال کے سبب بھی موبائل فون خراب ہو جاتا ہے اور اس کے ذریعے کال کرنے اور سننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر اس کی بیٹری ٹائمنگ کا اشو ہو سکتا ہے- ان تمام وجوہات کی وجہ سے پرانا فون خراب اور نیا فون آپ کی زندگی کا حصہ بن سکتا ہے- مگر پرانے فون کو کسی کباڑ والے کو بیچنے یا گھر کے کسی فالتو سامان کے اسٹور روم یا دراز میں پھینکنے سے قبل اس کے حوالے سے یہ باتیں ضرور جان لیں کہ آپ کا پرانا موبائل فون اب بھی ایک منی کمپیوٹر کے طور پر کام کر سکتا ہے اور اس کے بہت سارے فیچر ایسے بھی ہیں جو کہ آپ کے لیے بہت حوالوں سے معاون ثابت سکتا ہے- اس وجہ سے نئے فون کو لینے کے بعد پرانے فون کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتائيں گے-

بطور سیکیورٹی کیمرہ
اپنے موبائل فون کو کسی اسٹینڈ کی مدد سے داخلی راستے پر لگا دیں اور اس میں الفریڈ نامی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ وہ کام کر سکے اس کے ساتھ اس کی چارجنگ کا سوئچ بھی لگا لیں- اس طرح سے آپ کا فون 24 گھنٹے کی ریکارڈنگ کر سکے گا اس کے علاوہ اس کو اپنے نئے فون کے ساتھ کنیکٹ کر لینے سے آپ کہیں بھی بیٹھ کر اپنے گھر کی نگرانی کر سکتے ہیں-

بچوں کے لیے
عام طور پر بچے ماں باپ کے فون کی جان نہیں چھوڑتے ہیں اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ فون اپنے پاس رکھیں- مگر اس صورت میں جبکہ آپ کا پرانا فون فارغ ہو چکا ہو تو اس کو بچوں کو دیا جاسکتا ہے- اس میں اپنی مرضی کی ایسی سیٹنگ کی جا سکتی ہے جس سے اس فون کا استعمال بچوں کے لیے محفوظ ہو جائے- بچے اس فون میں مختلف گیم کھیل سکتے ہیں اور آپ بھی فارغ وقت میں اس فون میں اپنی مرضی کے گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیل سکتے ہیں-

نائٹ بلب کے طور پر
عام طور پر کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو کہ رات میں بالکل اندھیرا کر کے سونے کے عادی نہیں ہوتے ہیں- ایسے افراد کے لیے موبائل فون میں موجود ٹارچ نائٹ بلب کے طور پر کام کرنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے-

بطور الارم کلاک
اپنے نئے فون کو سنبھال کر احتیاط سے رکھنے والے لوگ اپنے پرانے فون کو الارم کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں- اس سے پرانے فون کے ساتھ تعلق بھی جڑا رہے گا اور نئے فون کو چارجنگ پر بھی لگا یا جا سکے گا-

ریموٹ کنٹرول
اکثر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول کے بٹن زيادہ استعمال کے سبب خراب ہوجاتے ہیں اور اس وجہ سے ہر تھوڑے دن کے بعد نیا ریموٹ کنٹرول خریدنا پڑتا ہے- لیکن اگر آپ کے پاس پرانا فون ہے تو آپ کو چاہیے کہ اس میں ریموٹ کنٹرول ایپ ڈاون لوڈ کر لیں اور اس کا استعمال ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول کے طور پر کریں-

ای بک ریڈر
اگر آپ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں تو آپ اپنے اس فون میں بہت ساری کتابیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں- اور اس فون کا استعمال بطور لائبریری کر سکتے ہیں اس کے لیے پلے اسٹور میں ایسی کئی ایپ بھی موجود ہیں جن کو ڈاؤن لوڈ کر کے آپ اپنی مرضی کی کتابیں آسانی سے پڑھ سکتے ہیں-

یہ تمام فوائد ایسے ہیں جو کہ کوئی بھی عام انسان اپنے گھریلو استعمال مں اپنے پرانے فون کو لا سکتا ہے- اس کے علاوہ اگر آپ ٹیکنالوجی سے جڑے انسان ہیں تو اس صورت میں تو آپ کا یہ پرانا فون آپ کے لیے ویب کیم، ماؤس کے طور پر بھی اس تعمال ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ اس کا استعمال فاضل اسٹوریج ڈیوائس کے طور پر بھی کر سکتے ہیں-

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

37 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

47 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

53 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

58 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

1 hour ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

1 hour ago