حکومت نے ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی ۔۔ جانیے بانجھ پن سے متعلق کون سا نیا اعلان کر دیا گیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان میں بانجھ پن سے متعلق ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بانجھ پن کا شکار والدین کے لیے سرکاریہ سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دی گئی ہے۔


بانجھ پن ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے بسے بسائے گھروں کو پریشان کر دیا ہے، ہنسا کھیلتا گھر اس مسئلے کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے، خود میاں بیوی کو بھی بانجھ پن کا طعنہ اور معاشرے کے الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی سیکٹر کی جانب ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں پر لاکھوں روپے لیے جاتے ہیں، جس سے عام عوام اور نچلا طبقہ مکمل طور پر محروم تھا اور ایسی سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا تھا۔
لیکن اب پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے جس نے کئی بے اولاد جوڑوں کے لیے امید کی ایک کرن پیدا کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بانجھ پن کے علاوہ دوران حمل بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل کی تشخیص کے حوالے سے بھی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ماں کی صحت اور مختلف بیماریوں کے حوالے سے بھی مفت چیک اپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس مفت سہولت کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ سہولت لاہور کے ماں بچہ اسپتال میں پہلی مرتبہ دی جا رہی ہے، جبکہ اس سہولت کے لیے الگ ڈیپارٹمنٹ بھی بنایا گیا ہے، فالحال اس حوالے سے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں اور جون سے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت موجود ہوگی۔