لینڈ لائن نمبر پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانا ممکن! مگر کیسے؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیپشن واٹس ایپ نے لینڈ لائن پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کا آپشن دے دیا . واٹس ایپ کی سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب کی رپورٹ کے مطابق پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کےلیے لینڈ لائن نمبر پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دی ہے جو پہلے صرف موبائل، ٹبلیٹ، یا ایسی کسی جدید ڈیوائس میں میسر ہوتی تھی .
لینڈ لائن پر واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ کار نہایت آسان ہے .
گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کا بزنس ورژن ڈاؤن لوڈ کریں اور تمام اسٹیپس فالو کریں اور نمبر کے آپشن میں لینڈ لائن نمبر ڈالیں . لینڈ لائن نمبر ویری فکیشن کوڈ موصول نہیں کرسکتا، چنانچہ آپ کے فون پر ایس ایم ایس آئے گا اور ایک منٹ بعد آپ کو آپشن دیا جائے گا، پھر کال کے ذریعے ویری فیکشن کوڈ موصول ہوگا . لینڈ لائن پر کال آنے کے بعد وہ نمبر سنیں اور موبائل پر واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ میں ڈالیں . ویری فیکشن کوڈ ڈالنے کے بعد آپ کے موبائل فون میں ایک ساتھ دو واٹس ایپ اکاؤنٹ چلیں گے، وہ بھی بغیر دو سم کارڈ لگائے .
. .