لینڈ لائن نمبر پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانا ممکن! مگر کیسے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیپشن واٹس ایپ نے لینڈ لائن پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کا آپشن دے دیا۔واٹس ایپ کی سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب کی رپورٹ کے مطابق پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کےلیے لینڈ لائن نمبر پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دی ہے جو پہلے صرف موبائل، ٹبلیٹ، یا ایسی کسی جدید ڈیوائس میں میسر ہوتی تھی۔لینڈ لائن پر واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ کار نہایت آسان ہے۔

گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کا بزنس ورژن ڈاؤن لوڈ کریں اور تمام اسٹیپس فالو کریں اور نمبر کے آپشن میں لینڈ لائن نمبر ڈالیں۔لینڈ لائن نمبر ویری فکیشن کوڈ موصول نہیں کرسکتا، چنانچہ آپ کے فون پر ایس ایم ایس آئے گا اور ایک منٹ بعد آپ کو آپشن دیا جائے گا، پھر کال کے ذریعے ویری فیکشن کوڈ موصول ہوگا۔لینڈ لائن پر کال آنے کے بعد وہ نمبر سنیں اور موبائل پر واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ میں ڈالیں۔ویری فیکشن کوڈ ڈالنے کے بعد آپ کے موبائل فون میں ایک ساتھ دو واٹس ایپ اکاؤنٹ چلیں گے، وہ بھی بغیر دو سم کارڈ لگائے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

3 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

11 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

22 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

47 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

1 hour ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago