بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں حکمرانی برقرار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی او ڈی آئی اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حکمرانی برقرار ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز قرار دیے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار رہی۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ میں شاداب خان کا دسواں نمبر ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی پوزیشن برقرار رہی۔او ڈی آئی باولنگ رینکنگ میں ٹرینٹ بولٹ پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ کرس واکس کی تیسری پوزیشن ہے۔