ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں مزید جل تھل ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اس وقت پنجاب میں بارش کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز دوپہر سے لیکر رات کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش جاری رہا اور گزشتہ رات بلائی مغربی وسطی سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

اسی طرح آج دوپہر تک بلوچستان میں بارش کے امکانات ہیں اور آج شام سے رات تک سندھ کے بالائی مغربی وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ پنجاب کی بات کریں تو آج صبح سے رات کہ دوران جنوبی مشرقی وسطیٰ پنجاب میں بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔