حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔لنکا شائر نے حسن علی کے ساتھ کاؤنٹی سیزن کے پہلے 6 میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے۔


فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ کیریئر میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلوں گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم بھی لنکا شائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں، ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔