مارچ میں پیدا ہونے والوں کی وہ 5 خصوصیات کون سی ہیں جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارچ سال کا تيسرا مہينہ ہے، شمالی نصف کرہ میں اس مہينے ميں سردی کا موسم ختم ہوتا ہے اور شمالی نصف کرہ میں بہار کا آغاز ہوتا ہے جبکہ جنوبی نصف کرہ میں خزاں کا آغاز ہے۔آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والوں کی وہ 5 خصوصیات بتائیں گے جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہیں؟
مارچ میں پیدا ہونے والے افراد عام طور پر زیادہ پرامید سوچ رکھتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ مثبت سوچ ان کی سب سے بڑی شخصی خاصیت ہوتی ہے، حالات جتنے بھی خراب ہوں وہ اندھیرے میں روشنی کی کرن دیکھ لیتے ہیں۔

مارچ کے مہینے میں پیدا پونے والے لوگوں میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ستاروں کے حوالے سے بات کی جائے تو مارچ میں پیدا ہونے والوں کا ستارہ حوت ہوتا ہے۔

مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والوں کی خصوصیات
وافق پتھر اور رنگ
کچھ لوگ اپنے ماہِ پیدائش کے حساب سے پتھر پہننے کے کافی شوقین ہوتے ہیں، تاہم برج حوت کے افراد کے لیے موافق پتھر aquamarine ہوتا ہے۔

رنگ کی بات کی جائے تو حوت افراد کے لیے موافق رنگ لیونڈر ہوتا ہے جو پیازی نما ہوتا ہے۔

ان افراد کا لکی نمبر 3 اور 7 ہوتا ہے۔

مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کی کچھ خصوصیات کا ذکر کرتے ہیں۔

1 ہر بات دل میں چھپانے والے
مارچ میں پیدا ہونے والے ہر بات بتانے والے نہیں ہوتے، یہ لوگ زیادہ تر باتیں اپنے تک ہی محدود رکھتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ افراد کافی شرمیلے ہوتے ہیں۔ انہیں دوسروں سے گھلنے ملنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔

2 بات کے پکے
یہ افراد بات کے پکے ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جو بات ایک مرتبہ زبان سے نکل جائے وہ پوری ہو کر رہے۔

ایسا ہی یہ دوسروں سے بھی چاہتے ہیں، ان افراد کا جو ایک بار اعتبار توڑ دے تو یہ دوبارہ اس شخص کا اعتبار ہرگز نہیں کرتے۔

3 پیسہ کمانے کا فن اور کامیابی :
مارچ میں پیدا ہونے والے افراد ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ پیسہ کمانے کا فن بھی بہت خوب جانتے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ لوگ کھلے ہاتھ سے پیسہ خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو اکثر و بیشتر تنگی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے لیکن یہ حد سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ جو ٹھان لیں وہ کرکے دم لیتے ہیں۔

4 سفر کے شوقین
برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد گھومنے پھرنے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔

یہ لوگ سفر کرنے میں کبھی نہیں کتراتے، ساتھ ہی یہ لوگ ایماندار، محبت کرنے ہوتے ہیں۔

5 دل کے اچھے
یہ افراد دِل کے اچھے اور سچے ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی ذات کسی کو نقصان پہنچانے کا باعث ہرگز نہ بنے۔

Recent Posts

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

5 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

21 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

28 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

46 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

51 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

58 mins ago