لاہور(قدرت روزنامہ)ناریل ایک ایسا پھل ہے جس کا ہر حصہ بے پناہ افادیت لئے ہوئے ہے، ناریل کی گری ہو ، پھول، تیل اور اس کی چھال سب ہیں حیرت انگیز طور پر نہ صرف فائدہ مند ہے بلکہ یہ روزمرہ زندگی کے کئی مسائل کا حل بھی ہے . یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ناریل کاتیل جلد اوربال کی حفاظت اور انہیں صحت مند رکھنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا لیکن اس کے کئی اورایسے فوائد بھی ہیں جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے یہاں پر ناریل کے تیل کے ایسے ہی حیران کن استعمال کا ذکرکیا جارہا ہے .
چمڑے پرپالش کے لئے:ایسی تمام اشیاء جو لیدر یعنی چمڑے سے تیارکی جاتی ہیں ان پر پالش کے لئے ناریل کے تیل سے بہتر کوئی پالش نہیں، ناریل کے تیل میں کپڑے کو بھگوکرچمڑے سے بنی مصنوعات پر رگڑے اس طرح ان کی پائیداری کے ساتھ چمک میں بھی اضافہ کریں . انڈوں کی طویل عرصے تک محفوظ رکھیں:کسی بھی مقصد کے لئے انڈوں کو طویل عرصے تک تازہ محفوظ رکھنا ہوتو ان پر نارل کے تیل کی ایک ہلکی سی تہہ لگا دیں، اس طرح یہ نو سے 12 ماہ تک قابل استعمال رہیں گے . اس کی وجہ یہ ہے کہ تیل کے استعمال سے انڈوں پر ایک قدرتی سیل بن جائے گی جو آکسیجن کوباہر نکلے سے روکے گی، اس طرح انڈے خراب ہونے سے محفوظ رہیں گے . زنگ سے نجات کے لئے:گھروں میں اکثر ایسی اشیاء جمع ہوجاتی ہیں جو زنگ کی وجہ سے استعمال میں نہیں رہتی اس کے لئے زنگ آلود اشیاء پر ناریل تیل لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رہنے دیں، پھر گرم پانی سے دھولیں زنگ دور ہوجائے گا . دروازوں کی آواز سے نجات دلائے:دروازوں کے قبضوں سے اکثر چڑچڑاہٹ کی آوازیں آنے لگتی ان کا حل بھی ناریل کے تیل میں ہے بس تھوڑا سا ناریل کا تیل قبضوں میں لگا دیں
آوازیں آنے کا مسئلہ حل ہو جائے گا . ضدی داغوں سے نجات:اگر کپڑے پر ایسے داغ لگ گئے ہیں جو صاف نہیں ہورہے ہیں تو ناریل کا تیل اوربیکنگ سوڈا یکساں مقدار میں لے کر داغوں پر لگائیں اور دھولیں داغ صاف ہوجائیں گے . لکڑی کے فرنیچر کو نیا بنائیں:لکڑی کے فرنیچر کی چمک بڑھانے کے لئے ناریل کے تیل سے بہتر کوئی پالش نہیں کیونکہ یہ عام پالش کے مقابلے میں لکڑی میں زیادہ مؤثرطریقے سے جذب ہوجاتاہے اور دیرپا چمک کا باعث بنتا ہے . چائے اور کافی کی مٹھاس کو بڑھائیں:یہ بات سننے میں عجیب سی لگتی ہیں لیکن حقیقت ہے چائے یا کافی میں ناریل کے تیل کے استعمال سے مٹھاس میں اضافہ ہوجاتا ہے اس طرح یہ ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کرتا ہے . گاڑی کی خراشیں صاف کریں:گاڑیوں پراکثر اسکریچ پڑجاتے ہیں جو بدنما لگتے ہیں اس کے لئے ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوکرگاڑی پراچھی طرح پھیریں اس طرح یہ زیادہ نمایاں نہیں ہوں گے . پلاسٹک کے برتنوں کا رنگ برقراررکھنے کے لئے:پلاسٹک کے برتنوں کارنگ روزمرہ استعمال کی وجہ سے کافی خراب ہوجاتا ہے . اگر ان پر ناریل کے تیل ایک ہلکی سی تہہ لگا کر کچھ دیربعد دھولیں، اس طرح یہ رنگ اڑنے اور سالن کا داغ لگنے سے محفوظ رہتے ہیں . پودوں کی صحت بڑھائیں:گھروں میں موجود پودوں کی چمک بڑھانے کے لئے ان کے پتوں پر ناریل کے تیل کی مالش کریں .
اس طرح یہ زیادہ صحت مند اور چمک دار نظر آئے گے . مٹی سے بچاؤ میں مدد گار:یہ بات سننے میں عجیب سی لگتی ہے لیکن ایسے تمام مقامات جہاں مٹی جمع ہوتی ہے جیسے پنکھوں اور دروازوں کے کونوں پر کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوکر صاف کریں تو وہام کچھ عرصے تک مٹی جمع نہیں ہو گی اور وہ صاف رہیں گے . چیوگم سے نجات کے لئے:چیونگم اگر کسی جگہ پر چپک جائے تو مشکل سے نکلتی ہے، اس مسئلے کے حل کے لئے ناریل سے بہتر کوئی نہیں . اس کے لئے جس جگہ چیونگم چپکی ہو وہاں ناریل کا تیل لگا کر رگڑیں چپکی ہوئی چیونگم آسانی سے نکل جائے گی . دانتوں کی چمک بڑھائیں:دانت صاف نہ ہوتو مسکراہٹ بھی ماند پڑجاتی ہے اس مقصد کے لئے ایک چمچ ناریل کا تیل لے کر اچھی طرح منہ میں گھمائیں تاکہ دانتوں پر دھبوں کے خلاف مزاحمت پیدا ہوجائے . اس عمل کو 15 منٹ تک جاری رکھیں اس طرح منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور اس طرح دانتوں پر داغ دھبوں کے چپکنے کا خطرہ کم ہوجائے گا .