عمران عباس کی بھارتی گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
دبئی(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارت کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔یہ ویڈیو عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
دونوں کی ساتھ گانا گانے کی اس ویڈیو پر عمران نے لکھا کہ رات کے کھانے پر دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی چھت پر اپنے سب سے پیارے دوست کے ساتھ ہونا، ساتھ گانا گنگنانا، دل کی باتیں کرنا، اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے۔
View this post on Instagram
عمران عباس نے الکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ذرائع کے مطابق عمران اور الکا اس وقت کسی شوٹنگ کے لیے دبئی میں ہیں جہاں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا۔